نئی دہلی،10مئی(ایجنسی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے تیز بخار ہونے کی وجہ سے تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیري میں آج منعقدہونے والی اپنی انتخابی ریلیاں منسوخ کر دی ہیں۔
مسٹرراہل گاندھی نے ٹوئٹر پر کہا کہ "بدقسمتی سے میں اتوار سے
تیز بخار میں مبتلا ہوں اور ڈاکٹر نے مجھے دو دنوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے"۔
انہوں نے کہاکہ "10 اور 11 مئی کو پہلے سے مقرر ہ پروگرام کے مطابق تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیري کے عوام سے روبرو ہونے کا موقع چوک گیا اور اس کیلئے میں ان سے معافی چاہتا ہوں۔